nausharo feroz union of journalists mein ikhtilafaat saamne agye

نوشہروفیروز یونین آف جرنلٹس میں اختلافات سامنے آگئے۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے یونٹ سکھر یونین یونین آف جرنلسٹس کے سب یونٹ نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس میں اختلافات سامنے آگئے نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر منور  حسین منور سمیت محراب پور یونین آف جرنلسٹس کے تمام عہدیداران نے اپنے عہدوں سے استعفے دیدے مقامی صحافی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گزشتہ دنوں پریس کلب محراب پور کے صدر منور حسین منور اپنے ساتھی رپورٹر نعمان میمن کے ہمراہ گاؤں ٹوٹاہ کے قریب کوریج کیلئے گئے تو پاکستان پیپلز پارٹی کی بااثر شخصیت سردار ظہیر حاجانا نے دونوں صحافیوں کو بھرے مجمع کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا اور اغواء کرکے اپنی نجی بنگلہ پر تین گھنٹے حبسِ بے جا میں رکھا اور اپنے اسلحہ سمیت صحافیوں کے فوٹو نکال کر اپنا من پسند بیان پیپر پر لکھوایا اور انگوٹھے لگانے سمیت شناختی کارڈز کی فوٹوز لینے کے بعد اس شرط پر چھوڑا گیا تم لوگ یہ سب کسی کو بتاؤ گے نہیں مگر صحافیوں منور حسین منور اور نعمان میمن نے محفوظ مقام پر پہنچنے کے بعد اپنی یونین قیادت کیساتھ رابطہ کرکے اس معاملے کو ہائی لائٹ کیا اور چند گھنٹوں میں یہ واقع سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا متاثر صحافیوں کے ہمراہ محراب پور کی صحافی برادری نے مقدمہ کے اندراج اور میڈیکل لیٹر کیلئے 7 گھنٹے محراب پور تھانے کے باہر دھرنا دیا مگر پولیس بااثر شخصیت کے دباؤ کے باعث حدود کا تنازعہ بتاکر ٹال مٹول کرتی رہی۔۔اس سارے معاملے کو سکھر یونین آف جرنلسٹس نے ہائی جیک کرکے فیصلہ رکھنے کی نوید سنائی مگر وڈیرا اس فیصلہ میں سکھر پریس کلب نہیں آیا  جس کے باعث متاثر صحافیوں سمیت محراب پور یونین آف جرنلسٹس کی قیادت مایوسی کا شکار ہوگئی محراب پور کی یونین قیادت نے اپنا اجلاس طلب کیا اور متفقہ رائے کے بعد یونین کیجانب سے صحافیوں کو انصاف فراہم نہ کروانا اور متاثر صحافیوں کی عیادت تک سے گریزاں رہنے سمیت پی پی پی کے زیراثر آکر متاثر  صحافیوں کے کیس کو رائیگاں کرنے والے عمل کیخلاف احتجاجاً مشترکہ طور پر یونین کے عہدوں سے استعفیٰ پیش کر دیئے استعفیٰ دینے والوں میں نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر منور حسین منور اور محراب پور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیدان و ایگزیکٹو ممبران قاضی علی محمد, علم الدین علیم, راجہ خان نوناری, شہزاد مغل, اسلم نانگور, رفیق شاہین, حزب اللہ چانگ, اللہ بخش کوندھر, عمران مغل, جاوید ملک, مشتاق ملک, قیوم میمن, و دیگر شامل ہیں۔۔مقامی صحافی کے بقول گزشتہ کئی سال سے محراب پور میں یونین آف جرنلسٹس کی باگ دوڑ صحافی منور حسین منور کے ہی حوالے تھی صدارت بھی اسی کے حامی پینل کو ہی نصیب ہوتی تھی یونین کے ہر معاملے میں منور حسین منور ہی سرگرداں نظر آتا تھا اب جب اسی پر تشدد ہونے کے باوجود یونین کی مجرمانہ خاموشی رہی تو بقیہ کسی عام صحافی کیلئے یہ صحافتی یونین کیا کردار ادا کریگی یہی سوچ تھی جس نے تمام یونین عہدیداران کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں