national stadium ke bahir se jaali sahafi giraftar

نیشنل اسٹیڈیم کے باہرسے جعلی صحافی گرفتار۔۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر سے چیکنگ کے دوران جعلساز کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام نے گرفتار ملزم مزمل قریشی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پریس کے جعلی کارڈز بھی برآمد کرلیے، ملزم نے کیمرہ مین کے جعلی کارڈز بھی بنا رکھے تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ( ایس ایس یو) کے اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران ملزم مزمل کو مشتبہ جان کر شناخت کروانے کا کہا تو اس نے آئی سی سی اور پریس کے جعلی کارڈز دکھائے، جنہیں مشکوک جانتے ہوئے ملزم سے باز پرس کی گئی تو اس جعلسازی کا اعتراف کرلیا، کارروائی کے بعد ملزم کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں