نیشنل پریس کلب مظفرگڑھ کے سالانہ الیکشن میں ایم عمر خان دستی صدر،رحمن سعید بھٹہ بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے،نتائج کا اعلان چیئرمین چوہدری منظورحسین جٹ نے کیا دیگر عہدیداران میں تصدق زیدی سینئر نائب صدر،مہر شاہد سیال نائب صدر،عبداللہ بلوچ نائب صدر،اختر شاہین نائب صدر،شیخ ماجد نصیر فنانس سیکرٹری،رمیض بخاری سیکرٹری اطلاعات، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تنویر راجہ، جوائنٹ سیکرٹری شعیب مرزا،آفس سیکرٹری رانا اسماعیل شامل ہیں۔دریں اثنا مظفرگڑھ پریس کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے ،قلمکار پینل کے تمام امیدوار کامیاب ہوگئے۔۔پینل کو شان فخر شیخ کی حمایت حاصل تھی، نائب صدر کی نشست پر قلمکار پینل کے امیدوار عبدالمجیب زاہد 34 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، مدمقابل مخالف گروپ کے امیدوار منور حسین بھٹی 7 ووٹ حاصل کرسکے ،ایک ووٹ مسترد قرار دیا گیا۔

Facebook Comments