کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اسلام آباد میں پی ٹی ائی کے احتجاج کے دوران میڈیا ہاؤسز، نیشنل پریس کلب پر حملے اور بعض میڈیا ورکرز پر تشدد کی شدید الفاظ مذمت کی۔ کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور اراکین مجلس عاملہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران میڈیا ہاؤسز کو تحفظ دینے میں ناکام ثابت ہوئی اور اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ انتظامات بھی نہیں کیے گئے تھے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران پی ٹی ائی کی لیڈرشپ بھی ناکام ثابت ہوئی جنہوں نے اپنے ورکرز کو کنٹرول نہیں کیا اور وہ بے لگام ہو کر میڈیا ہاؤسز پر حملے اور میڈیا ورکرز پر تشدد کرتے رہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے میڈیا ورکرز اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں ایک طرف معاشی مسائل دوسری طرف دہشتگردی کے واقعات سے دوچار ہیں آئے دن صحافیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے احتجاج، مظاہروں کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بیان میں کہاگیا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنے رویوں پر نظرثانی کریں اور میڈیا کے ساتھ اپنے غیر جمہوری پرتشدد اقدامات سے باز آجائیں اس طرح کے گھناؤنے اقدامات آزادی اظہار رائے پر کھلا حملہ ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی طاہر حسن خان اور سردار لیاقت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام اباد میں میڈیا ہاؤسز نیشنل پریس کلب پر حملوں اور میڈیا ورکرز پر تشدد کرنے والےعناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی انکوائری کرائی جائے۔