national press club ke wafad ki sindh assembly baramad

نیشنل پریس کلب کے وفد کی سندھ اسمبلی آمد۔۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے وفد کی سندھ اسمبلی آمد،سندھ پارلیمانی رپورٹرزایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وفد کااستقبال کیا،نیشنل پریس کلب اسلام آباد کےنائب صدر شاہ محمد ڈیتھو،جوائنٹ سیکریٹری سحرش قریشی، جوائنٹ سیکریٹری طلعت فاروق، گورننگ باڈی کے ارکان اظہار خان نیازی،عامر رفیق بٹ، ارمان یوسف، عاصم جیلانی، مشکور علی و دیگر کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ کے بعد ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پرسیپراکےصدرکامران رضی، نایب صدر حمیدسومرو، جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ، سیکریٹری اطلاعات دودوچانڈیو، خارزن وکیل راؤ، آفس سیکریٹری سنجے سادھوانی و دیگر نے وفدکو سندھ اسمبلی کی نئی وپرانی تاریخی عمارت کادورہ کروایا۔ ان کاکہناتھا کہ سندھ اسمبلی کویہ شرف حاصل ہے کہ پاکستان کی قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش ہوئی جس کی وجہ سے مسلمانوں کا الگ ملک پاکستان وجود میں آیا،اس اسمبلی کوکچھ عرصہ قومی اسمبلی کادرجہ رہنے کااعزازبھی حاصل ہےسندھ حکومت کے تعاون سے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے سیپرااپنابھرپورکردارادا کررہی ہے۔مفاد عامہ کامسئلہ ہواظہاررائے کی آزادی ہو یاجمہوریت کی بقاء کی بات ہو سندھ کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنا بھرپور کردارادا کیاہے۔ سیکریٹری سندھ اسمبلی عمرفاروق برڑوکی جانب سے معزز مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کیےگئے. اس موقع پرسیپرا کی جانب سے اسلام آباد سے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا آنا ہمارے لیے باعث عزت ہے، اس موقع پرسیپراکی طرف سے مہمانوں کولنچ بھی کروایاگیا،مہمانوں نے روایتی سندھی مہمان نوازی کی تعریف کی،اس موقع پرسیپرااراکین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں