apne program mein gaali nahi di

نیشنل پریس کلب کے  عہدیداران  مافیا ہیں، رؤف کلاسرا۔۔

سینئر صحافی، کالم نویس اور اینکرپرسن رؤف کلاسرا کی نیشنل پریس کلب پر تنقید۔۔انہوں نے صاف کہہ دیا کہ  نیشنل پریس کلب  کے صاحبان کو ٹکے کی شرم نہیں۔۔ان کا کہنا تھا کہ ۔۔زرا ملاحظہ فرمائیں ہر جگہ اس ملک میں مافیا کیسے ایک دوسرے کو پروٹیکٹ کرتا ہے۔رؤف کلاسرا نے اپنی سوشل ویب سائٹس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ۔۔یہ ہمارے اسلام آباد پریس کلب کے صاحبان ہیں جنہیں ٹکے کی شرم نہیں ہے۔ میرے خلاف چینل 24 کے احمد منصور نے پراپگنڈہ کیا۔ سوشل میڈیا پر میرے خلاف پوسٹیں کیں۔سیالکوٹ کے ٹیلن ٹی وی مالکان  سلیم بریار ، قیصر بریار، یوسف بیگ مرزا نے ایک جھوٹی ڈیل بنا کر اسے کمپنی لیٹر پر میرے ذاتی بنک اکاونٹ میں کروڑں دکھا کر سب تفصیلات اپنے فیس بک اور ٹوئٹر پر ڈال دیں جس سے مجھے اور میرے خاندان کو خطرات لاحق ہوئے ہیں۔ میرے خلاف سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کرائی گئی جو اصل مقصد تھا۔صحافی احمد منصور نے اس جعلی ڈیل کے سکرین شاٹس لے کر نازیبا الفاظ ساتھ وہ لیٹر اپنے ٹوئیٹر پر شئیر کیا جو خلاف قانون ہے۔ آپ کسی کی ذاتی انفارمیشن خود ٹوئٹ کریں یا فیس بک پر شئیر کریں اس کی تین سال جیل سزا اور دس لاکھ جرمانہ ہے۔میں نے قانون کے تحت  ایف آئی اے اور پولیس کو درخواست دی جس پر بریار اور بیگ اور احمد منصور خلاف قانونی کاروائی شروع ہوگئی ہے۔ ان سب صاحبان کو سوموار کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اب اسلام آباد پریس کلب کے عہدے داران ملزم احمد منصور ساتھ یک جہتی کے لیے سامنے آگئے ہیں۔  ہونا چاہیے تھا یہ عہدے داران جو میڈیا مالکان کے فرنٹ مین بن چکے ہیں میرے ساتھ کھڑے ہوتے لیکن یہ ان ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے ٹیلن چینل کے نام پر سینکڑوں ورکرز کے کے کیریر تباہ کیے اور اب خود چینل بیچ کر کروڑں روپے کما کر پتلی گلی سے نکل گئے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ۔۔ویسے اندازہ کریں میں اتنی بڑی جنگ لڑ رہا ہوں میڈیا مالکان خلاف لیکن میں پریس کلب عہدے دارن پاس نہیں گیا کہ میری مدد کریں کیونکہ پریس کلب کا کام نہیں ہے کہ وہ قانونی کاموں میں میری مدد کرے۔ میں اپنی لڑائی اکیلے لڑ سکتا ہوں اور لڑ رہا ہوں لہذا کسی کے پاس نہیں گیا کہ میری مدد کریں۔جب احمد منصور میرے خلاف پراپگنڈہ کررہا تھا اس وقت ان میں سے کسی کو میرے ساتھ یک جہتی کا خیال نہیں آیا۔اب ملزمان خلاف ایف آئی اے اور پولیس حرکت میں آئی ہے تو سب اکٹھے ہوگئے ہیں۔ آپ سب الٹی قلابازیاں لگائیں آپ یوسف بیگ مرزا، سلیم بریار، قیصر بریار اور اپنے لاڈلے احمد منصور کو قانون کی گرفت سے نہیں بچا سکتے جس کے ووٹ آپ کو پیارے ہیں۔ان ملزمان پر پانچ مقدمات پویس ایف آئی اے اور عدالتوں میں فائل ہوچکے ہیں اور کاروائی شروع ہے۔۔آپ کہاں کہاں سے بچائیں گے۔ بندہ تھوڑی سی شرم کر لیتا ہے کسی ملزم سے یک جہتی کرتے وقت۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں