national press club ke election 17 march ko karane ka faaisla

نیشنل پریس کلب کے الیکشن 17 مارچ کو کرانے کا فیصلہ، شیڈول جاری۔۔

نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر اظہر جتوئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نظامت کے فرائض سیکرٹری نیئر علی نے ادا کیے۔ تلاوت کلام پاک کے بعد سیکرٹری نے گورننگ باڈی کو اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کرتے ہوئے ایک سال میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ صدر اظہر جتوئی نے گورننگ باڈی کو آگاہ کیا کہ آئین منتخب باڈی کو الیکشن کے انعقاد کا مکمل اختیار دیتا ہے، تا ہم نیشنل پریس کلب الیکشن 2025 کے سلسلے میں جمہوری روایات اور اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے اپوزیشن کے مختلف گروپس سے مذاکرات کیے۔ بات چیت کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے صدر اظہر جتوئی نے بتایا کہ پی ایف یو جے دستور کے صدر حاجی محمد نواز رضا و دیگر کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ مطالبہ سامنے آیا تھا کہ نیشنل پریس کلب کے انتخابات آئینی مدت کے اندر، 30 مارچ سے قبل کروائے جائیں، اور رمضان المبارک کی آڑ میں انتخابات ملتوی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ آر آئی یو جے دستور کے صدر کی طرف سے با ضابطہ تحریری درخواست موصول ہوئی تھی کہ آئین  کے مطابق ماہ مارچ میں ہی کروائے جائیں اور اس الیکشن میں ووٹر لسٹ میں کوئی نیا ووٹ شامل نہ کیا جائے ، اگر ایسا ہوا تو انتخابی نتائج تسلیم  نہیں کریں گے۔۔صدر نیشنل پریس کلب نے گورننگ باڈی کو بتایا کہ کلب کی اسکروٹنی کمیٹی نے پورا سال محنت سے کام کیا ہے اور تجویزکیا کہ بہت سے اہل عام صحافی جو اس وقت ایسوسی ایٹممبرز ہیں انہیں کونسل ممبرشپ دی جائے۔صدر این پی سی نے جمہوری عمل کو شفاف بنانے کے لئے دیگر گروپس کے قائدین جن میں حاجی نواز رضا،ڈاکٹر سعدیہ کمال، شکیل قرار، رانا کوثر،اور جاوید ملک صاحب سے ہونے والی ملاقاتوں سےآگاہ کیا۔صدر این پی سی کی جامع بریفنگ کے بعدگورننگ باڈی نے متفقہ فیصلہ کیا کیا کہ نیشنل پریس کلب کے انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے اوراپوزیشن کے جانب سے الیکشن کی تاریخ سے متعلق موصول ہونے والے تحریری مطالبے کو من و عن تسلیم کیا جائے اور الیکشن آئین کے مطابق مقر رومدت میں ، 17 مارچ کو کروائے جائیں ۔ گورننگ باڈی کے اراکین نے صدر اور سیکرٹری نیشنل پریس کلب پر زور دیا کہ وہ عامل صحافی جو آئین کے مطابق کونسل ممبر شپ کے اہل ہیں، انہیں محض کسی کے مطالبے پر آئینی حق سے محروم نہ رکھا جائے ۔ صدر اور سیکرٹری این پی سی نے گورننگ باڈی کو بتایا کہ اپوزیشن گروپس کا یہ مطالبہ غیر آئینی اور الیکشن سے فرار کا بہانہ ہے۔ لہذا بریفنگ کے بعد  گورننگ باڈی نے آئندہ انتخابات پرانی ووٹر لسٹ پر کروانے کا فیصلہ کیا۔ تا ہم کو رنگ باڈی نے کونسل ممبر شپ کے اہل عامل صحافیوں سے معذرت کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ انتخابات کے بعد نو منتخب با ڈی اس آئینی حق کے متعلق فیصلہ کرے گی۔ گورننگ باڈی نے الیکشن کمیٹی کے چیئر مین  سینئر صحافی را با عاصم قدیر اورممبران  زاہد فاروق ملک اور نا سر نقوی کے ناموں کی منظوری دی، جبکہ الیکشن کمیٹی کے چیئر مین کو یہ اختیا ر تفویض کیا کہ وہ الیکشن میں حصہ لینے والے دیگر پینلز سے ایک ایک ممبر کی نامزدگی کر سکتے ہیں۔ گورننگ باڈی نے حتمی ووٹر لسٹ کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے ۔ سالانہ کار کردگی رپورٹ کے علاوہ فنانس رپورٹ کی بھی منظوری دی ۔۔۔ اراکین گورننگ باڈی نے پریس کلب میں شاندارتر قیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور نظام کو احسن انداز میں چلانے پر موجودہ ٹیم  کو ٹراج تحسین پیش کیا۔دوسری طرف الیکشن کمیٹی نے نیشنل پریس کلب کا الیکشن شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔۔ جس کے مطابق، کاغذات نامزدگی پانچ سے سات مارچ تک وصول کئے جائیں گے، اسکروٹنی آٹھ مارچ کو ہوگی، عبوری لسٹ بھی آٹھ مارچ کو رات بارہ بجے لگادی جائے گی۔ کاغزات نامزدگی پر اعتراضات نو مارچ  کو لئے جائیں گے جس پر سماعت اگلے روز دس مارچ کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی کی واپسی گیارہ مارچ، امیدواروں کی حتمی فہرست بارہ مارچ رات گیارہ بجے آویزاں کی جائے گی اور پولنگ ڈے سترہ مارچ کو ہوگا۔۔ پولنگ صبح دس سے رات گیارہ بجے تک جاری رہے گی جس میں ایک گھنٹہ افطار اور نمازمغرب کا وقفہ ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں