national press club ke arakeen keliye aik or sahoolat

نیشنل پریس کلب کے اراکین کیلئے ایک اور سہولت۔۔

اسلام آباد نیشنل پریس کلب اور پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا۔ جس کے تحت پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے تمام ممبرسکول نیشنل پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو داخلہ مفت فراہم کرینگے۔ ممبران کے بچوں سے سالانہ چارجز نہیں لئے جائینگے اور ماہانہ فیس پر پچاس فیصد رعایت دی جائیگی۔ معاہدے کی تقریب میں صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم،مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آبادڈاکٹرمحمد افضل بابر، مرکزی جنرل سیکرٹری مقبول حسین ڈار نے دستخط کئے۔ صحافیوں کے بچوں کو اسلام آباد کے 4سو سے زائد پرائیویٹ سکولوں میں داخلے کی سہولت ملے گی۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں