press club intezamia ki taraf se nawaz raza ke khilaaf toheen e amaiz rawaiyye par ahtejaaj

نیشنل پریس کلب کے اراکین کا علاج فری۔

نیشنل پریس کلب کا اپنے ممبران اور انکی فیملیزکی صحت کیلئے ایک اور احسن اقدام،نیشنل پریس کلب اور رحمان گروپ آف کمپنیز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخظ، معاہدے کے مطابق رحمان گروپ نیشنل پریس کلب کے ممبران اور انکی فیملیز کیلئے میڈیکل سہولیات پر پچاس فیصد، خواتین کی اسکن ٹریٹمنٹ پر تیس فیصد فارمیسی پر دس فیصد جبکہ رحمان ٹریولز ٹکٹس پر خصوصی رعایت فراہم کرے گا، معاہدے پر این پی سی کی طرف سے سیکرٹری  خلیل احمد راجہ جبکہ رحمان گروپ آف کمپنیز کی جانب سے چیئرمین عبدالرحمان نے دستخط کئے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، اس موقع پرر حمان گروپ آف کمپنیزکے چیئرمین عبدالرحمان نے کہا کہ صحافت سے دلی لگاؤ ہے، اپنی عملی زندگی کا آغاز صحافت سے ہی کیا تھا،صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے جو ممکن ہوا کرینگے، مجھے اپنی ٹیم کا حصہ ہی سمجھیں، قائد صحافت افضل بٹ نے رحمان گروپ آف کمپنیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ رحمان گروپ صحافیوں اور انکی فیملیز کیلئے اتنی شاندار رعایتی آفر دے رہا ہے،صحافی برادری آپکی آفر سے ضرور فائدہ اٹھائے گی، معاہدہ کرانے میں پریس کلب کے سابق جوائنٹ سیکرٹری ندیم چوہدری کی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں، سیکرٹری این پی سی خلیل احمد راجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب اپنے ممبران کی صحت کے حوالے سے بہت فکر مند ہے،آج کا معاہدہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا، معاہدے میں ندیم چوہدری کا اہم کردار ہے، تقریب سے وائے سی اے کے چیئرمین ڈاکٹر اسفند یار خان کا کہنا تھا کہ پمز انتظامیہ سے بات کر کےصحافیوں کیلئے سابقہ سہولیات بحال کرانے کی کوشش کرینگے، صحافیوں کیلئے آرتھوپیڈک کا علاج مکمل مفت کرینگے ۔ہسپتال میں صحافیوں کا علاج مفت ہوگا، صحافیوں سے کوئی فیس نہیں لونگا۔خیال رہے کہ نیشنل پریس کلب اور رحمان گروپ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرانے میں این پی سی کے سابق جوائنٹ سیکرٹری ندیم چوہدری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں