pfuj dastoor ka sahafi ke aezaz mein istaqbalia

نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے، نومنتخب صدراظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی، نائب صدور احتشام الحق،شاہ محمد، سید ظفر حسین ہاشمی، سحر اسلم خان، جوائنٹ سیکرٹریز سید عون شیرازی، جاوید بھاگٹ ، طلعت فاروق اور سحرش قریشی سمیت تمام منتخب عہدیداروں کے نام اپنے الگ الگ تہنتی پیغامات میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قائد صحافت افضل بٹ کی قیادت میں جرنلسٹ پینل کی این پی سی انتخابات میں مسلسل انیسویں کامیابی صحافی برادری کے ان پر اعتماد کی عکاس ہے،امید ہے کہ این پی سی کی نو منتخب قیادت صحافیوں کی سہولت اورفلاح و بہبود کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے بھی این پی سی کی نومنتخب قیادت کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں