national press club mukhtalif committees ki tashkeel

نیشنل پریس کلب کا کیفے ٹیریا آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ۔۔

نیشنل پریس کلب کی ایگزیکٹو وہ گورننگ باڈی کا اجلاس صدر اظہر جتوئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس کی نظامت کے فرائض سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیر علی نے سرانجام دیے ۔تلاوت کلام پاک کے بعد حال ہی میں وفات پانے والے عزیز و اقارب کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی۔اجلاس کی کارروائی ایجنڈے کے مطابق  شروع کرتے ہوئے ممبران نے صدر اظہر جتوئی کی قیادت میں  رمضان فیملی فیسٹیول وائس سپورٹس گالہ کی کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اجلاس کے دوران  فنانس  سیکرٹری وقار عباسی نے رمضان فیملی فیسٹیول اور اسپورٹس گالا کی مالیاتی رپورٹ پیش کی جس میں آمدن کے ذرائع اور اخراجات کی مکمل تفصیل پیش کی گئی جس پر گورننگ باڈی کے ممبران نے اعتماد کا اظہار کیا ۔۔سیکرٹری نیر علی نے رمضان فیسٹیول کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے چیئر پرسن کے حیثیت سے ایون کے انتظامی معاملات پر گورننگ باڈی کے اراکین کو بریف کیا۔ رمضان فیملی فیسٹیول اورا سپورٹس گالہ کی کامیاب انعقاد پر تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اور باڈی کے علاوہ دیگر سینیئر صحافی اور آر ائی یوجے  کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ نیشنل پریس کلب کی ایگزیکٹو اکارڈنگ باڈی نے فیسٹیول کی کامیاب انعقاد میں معاونت  کرنے والی  شخصیات اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔کمیٹی ارکان کی جانب سے آئندہ برس مزید بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے سال کے آغاز میں ہی رمضان  فیسٹول و اسپورٹس گالا کمیٹی کے  قیام کی تجویز دی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کیا گیا اجلاس میں ایگزیکٹو ارکان و باڈی ممبران نے گورننگ باڈی کے رکن سینیئر صحافی احمد منصور کے خلاف پیکا جسے کالے قانون کے استعمال پہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائی ساتھیوں کے درمیان غلط فہمی کا نتیجہ ہو سکتی ہے اس موقع پہ احمد منصور کے ساتھ مکمل  یکجہتی  کا اظہار بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پریس کلب پی ایف یو جے آر ائی یوجے  اور سینیئر صحافیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس معاملے میں فریقین سے رابطہ کر کے آئندہ کی  حکمت عملی طے کرے گی ۔ایگزیکٹیو گورننگ باڈی ممبران نے نیشنل پریس کلب کے کونسل ممبران کے لیے پریس کلب کے پریس کارڈ کے ڈیزائن اور اجرا کی منظوری دی۔ ممبران نے گزشتہ گورننگ باڈی اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں نشست  پریس کلب کیفے ٹیریا کو آؤٹ سورس  کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے  اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے پیشکش طلب کرنے کی بھی منظوری دی ۔اجلاس میں صدر ااظہر جتوئی نے ممبران  کو پریس کلب میں سولر پینل کی تنصیب کے حوالے سے ابھی تک ہونے والی پیشرفت سے اگاہ کیا اور فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ممبران نے اپنی اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہوئے پریس کلب کے ممبران کو مزید سہولتوں کی فراہمی کے مختلف منصوبے کا آغاز کے لیے اپنی خدمات پیش کی ۔اجلاس میں پاکستان پریس کلب یو کے کے انتخابات میں بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر سینیئر صحافی ارشد رچیال کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں