نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم نے پریس کلب کی جانب سے جبکہ چیئرمین میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر واجد خان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک، چیئرمین شعبہ ماس کمیونیکیشن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض، چیئرمین ماس کمیونیکیشن بہائو الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شہزاد و دیگر شریک تھے۔ معاہدے کے تحت نیشنل پریس کلب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے شعبہ میڈیا سٹڈیز کے طلباء و طالبات کو مختلف ملکی و غیر ملکی میڈیا آرگنائزیشنز میں انٹرن شپ کے لئے تعاون کا کردار ادا کرے گا اور اس معاہدے میں فوکل پرسن طارق علی ورک ہوں گے۔
