pfuj dastoor ka sahafi ke aezaz mein istaqbalia

نیشنل پریس کلب الیکشن، جرنلسٹ پینل کا کلین سوئپ۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پینل کوبھاری اکثریت سے کلین سوئپ کرنے پر مبارک باد دی ہے، انتخابی نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر اظہر جتوئی، نائب صدور احتشام الحق، سیدظفر حسین ہاشمی، شاہ محمود، خاتون نائب صدر سحر اسلم ، سیکرٹری کی نشست پر نیئر علی، جوائنٹ سیکرٹریز سید عون شیرازی، جاوید بگھٹ، سید طلعت فاروقی، خاتون جوائنٹ سیکرٹری سحرش قریشی اور فنانس سیکرٹری وقار عباسی منتخب ہوئے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اپنے مبارک باد کے پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود میں اپنا بہترین کردار اداکریں گے۔۔ دریں اثنا پنجاب یونین آف جرنلٹس کے صدر زاہد رفیفق بھٹی، سینئر نائب صدر ظہیر شہزاد، نائب صدر حسنین اخلاق، جنرل سیکرٹری حسنین ترمزی اور دیگر اراکین نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو اپنے تہنیتی پیغام میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جرنلسٹ پینل کے کلین سوئپسے یہ بات ثابت ہوگئی کہ ہمیشہ کام کرنے والے لوگوں پر صحافی کمونٹی نے اعتماد کا اظہارکیا ہے اور یہی اعتماد جیت کی پہچان ہے۔ انہوں نے اپنی نیک تمناؤن کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جیت میں پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری ارشد انصاری کی محنت اور صحافی برادری کیلئے کی گئی گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں