inam mein ghar nikla 5 saal se nahi mila | ARY par case

نشریات بند کرنے کی مذمت،وفاق سے نوٹس کا مطالبہ۔۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ ) نے ملک کے مختلف علاقوں میں اے آروائی نیوز چینل کی نشریات کی معطلی اور آخری نمبروں پر منتقل کرنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ ایمنڈ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق بعض مقامات پر اے آر وائی چینل کو غیرقانونی طریقے سے آف آئیر کیا گیا یا اسے پچھلے نمبروں پر منتقل کیاگیاہے وفاقی حکومت اور پیمرا اس معاملے کا نوٹس لے اور جن مقامات پر چینل کی نشریات معطل کی گئیں اسے بحال کیاجائے اور دوبارہ اس کی پوزیشن پرلایاجائے۔ ایمنڈ کامطالبہ ہے کہ چینل کی نشریات میں غیر قانونی طور پر خلل ڈالنے میں میں ملوث عناصر کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ایمنڈ اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور عوام تک  اطلاعات کی رسائی میں رکاوٹ کو آزادی اظہار پر حملہ تصور کرتی ہے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں