جنگ گروپ کے سینئر صحافی حنیف خالد کی خود نوشت ’’نصف صدی کا صحافتی سفر۔۔ حنیف خالد اور جنگ ساتھ ساتھ‘‘ کی تقریب رونمائی 23جنوری جمعرات کو سہ پہر 4بجے آغا خان روڈ اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ہو گی۔ تقریب کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے جبکہ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مہمان خصوصی ہونگی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی‘ سینٹ میں لیڈر آف دی اپوزیشن راجہ ظفر الحق‘ سابق چیئرمین سینٹ سنیٹررضا ربانی‘ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان‘ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود‘ وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو سمیت قومی سیاسی جماعتوں کے عہدیدار‘ دانشور‘ صحافتی و سماجی شخصیات اور ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد‘ راولپنڈی کے اہم عہدیدار بھی حنیف خالد کی شخصیت‘ صحافتی زندگی‘ فن تحریرو تحقیق‘ قومی اور بین الاقوامی امور اور معاشی امور پر تجزیاتی رپورٹنگ کے متعلق اظہار خیال کرینگے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض کالم نگار اور ماہر تعلیم پروفیسر نعیم قاسم سرانجام دینگے۔
نصف صدی کا صحافتی سفر۔۔جلد آپ کی نظر۔۔
Facebook Comments