ٹوئنٹی فور نیوز چینل کی سینئر اینکر پرسن نسیم زہرا نے ٹیلون گروپ سے معذرت کرلی۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نسیم زہرہ نے ٹوئنٹی فور نیوز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ تبدیل کرلیا۔۔اس سے قبل سینئر صحافی اور کالم نویس نصرت جاوید نے بھی ٹیلون گروپ چھوڑ کر پبلک نیوز جوائن کرلیا تھا جس کے بعد نسیم زہرہ نے بھی یوسف بیگ مرزا سے معذرت کرلی۔پپو کےمطابق ٹیلون گروپ نے نسیم زہرا کو کنٹریکٹ سائن کرنے سے پہلے ہی کیا اسپورٹیج گاڑی بھیج دی تھی جو انہوں نے چار دن استعمال کرنے کے بعد واپس بھجوائی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی اور تجزیہ کار رؤف کلاسرا بھی ٹیلون گروپ جوائن کرنے کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہوگئے ہیں۔نصرت جاوید کے بعد نسیم زہرا کے انکار سے یوسف بیگ مرزا کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔۔نسیم زہرا نے 24 نیوز کی انتظامیہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور وہ معمول کے مطابق اپنا پروگرام جاری رکھیں گی۔
نسیم زہرہ کی ٹیلون گروپ سے معذرت۔۔
Facebook Comments