ٹوئنٹی فور نیوزکی معروف اینکر اینکر اور سینئر صحافی نسیم زہرا نے اینکر و تجزیہ کار معید پیرزادہ کو ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے سیکشن 8 کے تحت قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔یہ نوٹس پیرزادہ کی یوٹیوب ویڈیو میں پیش ہونے کے بعد جاری کیا گیا جس کا عنوان تھا “ڈاکٹر معید پیرزادہ نے جنرل باجوہ اور آرمی ریفارمز کے بارے میں حامد میر/نسیم زہرہ کے انکشافات کو کھول دیا!” جس میں اس نے مبینہ طور پرنسیم زہرہ کے خلاف جھوٹے، بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز بیانات دیے تھے۔معید پیرزادہ نے دعویٰ کیا تھا کہ نسیم زہرہ نے اسکرپٹڈ شو چلایا اور حکومت اور/یا دیگر جماعتوں کے کہنے پر کام کیا، جسے نسیم زہرہ کے وکلاء نے صریح طور پر جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔تئیس اپریل دوہزار تئیس کو وڈیو شیئر ہونے کے بعد سے اسے دو لاکھ کے قریب دیکھا جاچکا ہے۔نسیم زہرہ کے وکلاء نے پیرزادہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویڈیو کو ہٹائیں، اپنے ہتک آمیز بیانات واپس لیں، اور کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ایک پندرہ دن کے اندر عوامی طور پر معافی مانگیں۔نسیم زہرہ نے اپنے پروگرام میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کیا تھا۔ حامدمیر نے اسی پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ باجوہ نے ایک بار صحافیوں کو بتایا تھا کہ پاکستانی فوج کے پاس اتنا ڈیزل بھی نہیں ہے کہ وہ اپنے ٹینک چلا سکے۔

نسیم زہرا کا ساتھی اینکر کو لیگل نوٹس۔۔
Facebook Comments