ایسوسی ایشن آف کورٹ رپورٹرز کراچی کا ہنگامی اجلاس صدر لیاقت علی رانا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں منتخب عہدیداران و ممبران ایسوسی ایشن نے خصوصی شرکت کی, اجلاس میں کراچی پریس کلب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے زبردستی گھسنے اور اگلے روز رکن کراچی پریس کلب و سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کو ان کے گھر سے حراست میں لے کر جبری گمشدہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا, اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس پوری صورتحال پر ایسوسی ایشن کراچی پریس کلب اور نصر اللہ چوہدری کے ساتھ مکمل تعاون اور بھرپور قانونی معاونت کرے گی, اجلاس میں نصر اللہ چوہدری کی جبری گمشدگی سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کو باقاعدہ خط کے ذریعے آگاہ کرنے اور وفاقی وزیر قانون بیرسٹر ڈاکٹر فروغ اے نسیم اور صوبائی وزیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔۔
نصراللہ چودھری کو بھرپورقانونی معاونت دینےکا اعلان
Facebook Comments