nasar ullah malik ne hamesha workers ki baat suni

نصراللہ ملک نے ہمیشہ ورکرز کی بات سنی۔۔

تحریر: عبدالقادرخواجہ۔۔

نیونیوز میں سیلری بحران اور تنخواہوں میں مزید کٹ لگانے کے خلاف جہاں لاہور پریس کلب، پی ایف یوجے رانا عظیم گروپ، ایمرا  اور پنجاب یونین آف جرنلٹس سراپا احتجاج ہیں۔۔ پی یوجے نے نیونیوزکے دفتر پر احتجاج کا اعلان کیا ہے تو ایمرا کے صدر آصف بٹ نے بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے وہیں دوسری جانب ایمرا کے جوائنٹ سیکرٹری کا موقف بالکل دوسرا ہے۔۔ عبدالقادر خواجہ نے نیونیوزانتظامیہ اور اپنے ساتھی ورکرز کے نام ایک تحریر میں نیونیوزکے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیوز نصراللہ ملک کی تعریف بھی کی ہے اور ساتھی ورکرز کو دلاسہ دیا ہے کہ نئی بات میڈیا نیٹ ورک کا ساتھ دیں  کیوں کہ اس وقت اپنے بھائیوں کی نوکری بچانا ہے۔۔ انہوں نے اپنی تحریر میں کیا کہا۔۔ ہم بغیر کسی لفظ کو ایڈٹ کئے آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔۔ واضح رہے اس بیان سے ایمرا کے صدر آصف بٹ نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عبدالقادر خواجہ سے یہ بیان زبردستی لکھوایا گیا ہے۔۔ جب کہ انہیں ہم نے بتایا کہ ایسا کچھ نہیں، انہوں نے جو کچھ بھی لکھا ہے اپنی مرضی سے لکھا ہے۔۔ عبدالقادر خواجہ لکھتے ہیں کہ ۔۔”نئی بات میڈیا نیٹ ورک نے ہمیشہ ورکرز کا ساتھ دیا اور دیتا رہے گا مشکل کی اس گھڑی میں فلوقت تنخواہوں میں کٹوتیاں کسی وجہ سے لگائی جارہی ہیں تاکہ ورکر کی جاب محفوظ رہ سکے…. مشکل کی گھڑی میں جب دوسرے میڈیا مالکان نے تنخواہوں کو دفن کر دیا تھا نئی بات میڈیا نیٹ ورک بے تین تین تنخواہوں کو اکٹھا بھی جاری کیا گیا ہے اور عید پر ایڈوانس تنخواہ بھی دی گئی جب مشکل وقت میں باقی چینلز کے ورکرز کو تنخواہیں نہیں مل رہیں تھیں وہیں نئی بات میڈیا نیٹ ورک نے اپنے ورکرز کے لئے راشن کا بندوبست کیا،تنخواہیں کبھی دفن نہیں کیں مجھے فخر ہے کہ میں نئی بات میڈیا نیٹ ورک کا کارکن ہوں. حقائق کیا ہیں یہ جلد سب کے سامنے آئیں گے لہذا سنی سنائی باتوں پر عمل نا کیا جائے…نصر اللہ ملک صاحب نے ہمیشہ ورکرز کی بات سنی ہت جہاں اتنے بڑے عہدے پر براجمان نوید کاشف صاحب کے کمرے میں جاتے ہوئے ڈرتے ہیں اسی عہدے پر نصراللہ ملک صاحب نے ہر ورکر کی بات سنی اور اسکے مسائل کو حل کیا گیا لہذا سب بھائیوں سے درخواست ہے کہ نئی بات میڈیا نیٹ ورک نے جہاں مشکل میں ہمارا ساتھ دیا ہمیں بھی اس وقت اپنے بھائیوں کی نوکریوں کو بچانا چاہیے اور ساتھ دینا چاہیئے۔۔دعا گو،عبدالقادر خواجہ،اسپورٹس رپورٹر نئی بات میڈیا نیٹ ورک، جوائنٹ سیکرٹری ایمرا)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں