mubeena tashaddud case nargis ke shohar ne zamanat karali

نرگس کا میڈیکل چیلنج، دوبارہ میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم۔۔

اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل چیلنج کر دیا۔اداکارہ نرگس پرمبینہ تشدد کےمقدے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،جہاں  اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل کو چیلنج کردیا ہے،لاہور کی کینٹ کچہری نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت نےکہا ہےکہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کے زخموں کا جائزہ لے،درخواست گزار نے نرگس کےمیڈیکل کو بوگس قرار دیا ہے،کینٹ کچہری نےکہا کہ خاتون کے وکیل کے مطابق میڈیکل قانون اور رولز کے مطابق ہوا ہے۔تحریری حکم کے مطابق عدالت نے ہدایت دی ہے کہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کیے زخموں کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔دوسری جانب نرگس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کا میڈیکل قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جاچکا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں