nargis ke baad nasibo lal bhi shohar ke tashaddud ka shikaar

نرگس کے بعد نصیبولعل بھی شوہرکے تشدد کا شکار،کیس واپس لے لیا۔۔

نامور گلوکارہ نصیبو لال کو شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق نصیبو لال پر شوہر کے مبینہ تشدد کا واقعہ شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نصیبو لال پر شوہر کے مبینہ تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نصیبو لال کی جانب سے درج کراگئی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ صحن میں بیٹھی تھی، شوہر نے بدزبانی کی اور قریب ہی پڑی اینٹ اٹھا کر سر پر مار دی جس سے میرے چہرے اور ناک پر شدید چوٹ آئی۔گلوکارہ نے اپنی ایف آئی آر میں کہا کہ شوہر اکثر مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے مگر آج اس نے مجھے اینٹ مار کر اور گالی گلوچ کر کے مجھ پر تشدد کر کے سخت زیادتی کی، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کے شوہر نوید نے گھر آکر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، گالم گلوچ کی اور سر پر اینٹ دے ماری جس کی وجہ سے ان کے چہرے اور سر پر شدید چوٹ آئی۔البتہ گلوکارہ شاہد لال کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہنوئی غصے کا تیز ہے جسے سمجھا بجھا کر معاملہ حل کردیا ہے۔جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ کے بھائی شاہد لال نے بتایا کہ بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر چھوٹے موٹے جھگڑے ہوجاتے ہیں لیکن اس مرتبہ ہاتھا پائی کی وجہ سے ایف آئی آر درج کروانے کی نوبت آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور بہنوئی نے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔دوسری جانب گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی تصدیق کی اور کہا کہ شوہر کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا۔یاد رہے کہ نصیبو لال پاکستان فولک گائیکی کے حوالے سے مشہور ہیں، وہ اردو، پنجابی، سرائیکی اور مارواڑی میں گانے گاتی ہیں اور انہوں نے سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا ترانہ بھی گایا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں