اداکارہ نرگس نے غریب و نادار بزرگ لوگوں کی کفالت کیلئے آشیانہ نرگس بنانے کا اعلان کردیا۔ میک اپ ماسٹر کلاسز سے حاصل ہونے والی آمدن اولڈ ایج ہوم پر لگائی جائے گی۔اداکارہ نرگس نے ورکشاپ میں سفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی موقع فراہم کیا،گھر بیٹھی خواتین کو معاشرے کا ہنر مند اور کار آمد شہری بنانے کیلئے اداکارہ نے بیڑا اٹھا لیا۔روزنامہ دنیا سے بات کرتے ہوئے نیلم خرم ،دانیہ ،سویرا ،میڈم ندی،شازیہ و دیگر نے اداکارہ کے مقصد کو نیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نرگس بھی خواتین کو معاشرے میں خود کو منوانے کا موقع فراہم کریں گی۔
Facebook Comments