namor comedian berozgaari se tang paani poori bechne laga

نامور کامیڈین بیروزگاری سے تنگ پانی پوری بیچنے لگا۔۔۔

معروف کامیڈین اور میزبان فیصل قاضی نے بے روزگاری سے تنگ آکر پانی پوری کا اسٹال لگا لیا۔۔ ستائیس سال سے شوبز میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے فیصل قاضی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو موڑ پر فٹ پاتھ پر پانی پوری کا اسٹال لگاتے ہیں، جہاں علاقہ پولیس ان سے ہفتہ مانگ انہیں مسلسل تنگ کررہی ہے ۔۔فیصل قاضی کا کہنا ہے کہ مارچ میں انہیں ترکی کا ایک کمرشل ملا جس سے ملنے والے معاوضے سے انہوں نے پانی پوری کا اسٹال لگالیا۔۔ فیصل قاضی نے کئی ٹی وی پروگرامز پر میزبانی کے ساتھ ساتھ کامیڈی میں بھی اپنا مقام بنایا۔۔ معین اختر نے انہیں اپنے ہر پروگرام میں ساتھ رکھا اور بیرون ملک دوروں پر بھی لے گئے۔۔فیصل قاضی کے پاس امریکا کے تین شہروں کی اعزازی شہریت بھی ہے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں