namaz ki behurmati par notice jaari

نماز کی بے حرمتی پر یوٹیوبر کو نوٹس جاری۔۔

لاہور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے سوشل میڈیا پر نماز کی بے حرمتی کرنے کیخلاف یوٹیوبر و دیگر کو نوٹس کاری کردیئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کے روبرو سوشل میڈیا پر نماز کی بے حرمتی کرنے سے متعلق یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف ایڈوکیٹ ریاض علی سولنگی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ رجب بٹ نے شعائر اسلام کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ حیدری سے رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایس ایچ او اس معاملے پر 13 جنوری تک تحقیقاتی رپورٹ جمع کروائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں