اداکار احسن خان اپنی نجی زندگی کے متعلق زیادہ بات نہیں کرتے جس پر ان کے مداح اکثر ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ اپنے بارے میں سوشل میڈیا پر بات کیوں نہیں کرتے،ان سوالات کے جوابات احسن خان نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں دے دیئے۔انھوں نے کہا کہ ”میری شادی کو 14 سال ہوگئے ہیں،لیکن اس سال پہلی بار میں اپنی اہلیہ کے ساتھ کسی ٹی وی چینل پر آیا ہوں، سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ سوال اٹھاتے ہیں، میرا خیال ہے کہ اگر ہم اپنی نجی زندگی سب کے سامنے رکھتے ہیں تو لوگ ہماری زندگی کے متعلق بات کرتے ہیں، اگر ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے سب کے سامنے بات کرتے ہیں تو سوالات جنم لیتے ہیں،اگر ہم تصویریں پوسٹ نہیں کرتے تب بھی لوگ سوال اٹھاتے ہیں”۔ان کاکہناتھاکہ جب آپ اپنی زندگی کو سب کے سامنے کھول دیتے ہو تو آپ کی نجی زندگی سب کے سامنے اجاتی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ آپ کی زندگی ایک بگ باس شو کی طرح ہے“۔
