naji video viral par tiktok ne accounts band kardiye

نجی وڈیوزوائرل ہونے پر ٹک ٹاکرنےاکاؤنٹس بند کردیئے۔۔

معروف ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان نے اپنی نجی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو غیر فعال کر دیا۔ انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے، جنہوں نے اُن پر آن لائن توجہ حاصل کرنے کے لیے جان بوجھ کر ویڈیوز کو پبلک کرنے کا الزام لگایا ہے۔تاہم، امشا بھی اسی طرح ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار دکھائی دیتی ہیں جیسا کہ ٹک ٹاکر مناہل ملک کے ساتھ ہوا تھا۔مناہل ملک کے بعد یہ دوسرا کیس ہے جس میں کسی ٹک ٹاک اسٹار کی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ نجی ویڈیو لیک ہوئی ہے۔مناہل کے فالوورز نے بھی ان پر پبلسٹی سٹنٹ کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر انسٹاگرام چھوڑ دیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق، اپنے اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے سے پہلے امشا رحمان نے منفی تبصروں سے نمٹنے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے عوامی ردعمل کو ”شدید“ قرار دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں