نیب لاہور نے مبینہ غیرقانونی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کےخلاف شکایات کانوٹس لے لیا،متعلقہ اداروں کو ایک ماہ میں غیرمنظورشدہ پرائیویٹ یونیورسٹیزکےخلاف اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے مبینہ غیرقانونی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کےخلاف شکایات کانوٹس لے لیا،نیب لاہورہیڈ کوارٹرمیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن نمائندگان نے بریفنگ دی،نیب حکام نے پی ایچ ای ڈی حکام سے تمام غیرمنظورشدہ پرائیویٹ یونیورسٹیزکی تفصیلات طلب کر لیں ہیں،نیب نے متعلقہ اداروں سے ایک ماہ میں غیرمنظورشدہ پرائیویٹ یونیورسٹیزکےخلاف اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو ایک ماہ میں جن غیر منظورشدہ پرائیوٹ یونیورسٹیز کے خلاف اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے ان میں کچھ یونیورسٹیاں میڈیا مالکان کی بھی ہیں۔۔ یہ وہ میڈیا مالکان ہیں جو یونیورسٹیاں چلاتے چلاتے اچانک میڈیا انڈسٹری کی جانب آگئے۔۔ ان میں کئی معروف چینلز کے مالکان شامل ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ میڈیا مالکان نے نیب لاہور کی ہدایات کے بعد اپنے رپورٹرز اور اپنے چینل کی ٹیمیں اس ٹوہ میں لگادی ہیں کہ کہیں ان کے خلاف تو کوئی کارروائی نہیں ہورہی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔ میڈیا مالکان کی پرائیوٹ یونیورسٹیوں کا اتنا برا حال ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کسی بھی قسم کی کارروائی سے قاصر ہے یہی وجہ ہے کہ نیب لاہور کو اب یہ معاملات خود دیکھنے پڑے۔۔
نجی یونیورسٹیاں، میڈیا مالکان اور نیب لاہور۔۔۔
Facebook Comments