naji channel ne league ke rehnuma ko harjaana aa kardia

نجی چینل نے لیگی رہنما کو ہرجانہ ادا کردیا۔۔

ناصر بٹ کو سسیلین مافیا کا رکن قرار دینے والے نجی ٹی وی چینل نے ن لیگی رہنما کو 90 ہزار پاؤنڈز ہرجانہ دے کر معافی بھی مانگ لی۔ نجی ٹی وی چینل نے 80 ہزار پاؤنڈز قانونی اخراجات کی مد میں ادا کیے۔ نجی چینل نے آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کرکے معافی نامہ اپنے ٹی وی پر نشر بھی کیا۔ نجی چینل کے تجزیہ کار ایاز امیر نے ناصر بٹ پر الزامات لگائے تھے۔ 2019 میں چینل کے مختلف پروگراموں میں فردوس عاشق اعوان، شہباز گِل اور ایاز امیر نے الزامات لگائے اور ناصر بٹ کو قاتل، منشیات فروش اور مفرور ٹھہرایا۔ نجی چینل نے معافی نامے میں تسلیم کیا کہ ناصر بٹ، جج ارشد ملک کو رشوت دینے میں ملوث نہیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں