wajubaat keliye mutasireen ki tadaad barhne lagi

نجی چینل کا رپورٹر اور کیمرہ مین لٹ گیا۔۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں لوٹ مارعام سی بات ہوکر رہ گئی ہے، کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ اسٹریٹ کرائم اپنی وارداتوں میں کمی لائے جب کہ علاقہ پولیس بھی کرمنلز کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔عوامی کالونی تھانے کی حدود میں صحافتی فرائض کی ادائیگی کے بعد آفس جانے والے کیمرہ مین اور رپورٹر کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔۔کے ٹوئنٹی ون چینل کے رپورٹر اور کیمرہ مین کو مرتضی چورنگی کے قریب موٹرسائیکل پر سوار مسلح ڈکیتوں نے نقدی  و موبائل فونز سے محروم کردیا۔۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ۔۔ڈکیت کھلے عام سڑکوں پر گھوم رہے ہیں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں پولیس صرف گٹکے والوں کو ڈھونڈ رہی ہے،ڈاکو کھلے عام شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔۔لٹنے والے صحافیوں نے کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن اور ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان سے ڈکیتوں کو فوری گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں