پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں نجم سیٹھی نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی اور کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوادیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں عہدے سے استعفیٰ دینےکےلئے نئے وزیراعظم کے حلف لینے کا انتظار کررہا تھا۔
نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور کہا کہ دعا ہے کہ کرکٹ ٹیم مضبوط سے مضبوط تر ہو۔
وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) مقرر کردیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کےلئے احسان مانی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
Facebook Comments