najam sethi on on small screen soon

نجم سیٹھی جلد چھوٹی اسکرین پر۔۔۔

عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد پی سی بی میں بھی تبدیلی کی لہر چلنے کا امکان روشن ہے،اس صورتحال میں ہر کرکٹ شائق چیئرمین نجم سیٹھی کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہا ہے لیکن   کرکٹ کیلئے صحافت چھوڑنے والے نجم سیٹھی نے دوبارہ ٹی وی پر آنے کا عندیہ دے دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ایک صارف نے ان سے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ آپ اور آپ کی چڑیا ٹی وی پر آئیں اور اہم انکشافات کریں،آپ نے چیئرمین پی سی بی کے طور پر بہت اچھا کام کیا ہے‘‘۔ جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ انشاء اللہ میں اور میری چڑیا بہت جلد ٹی وی پر نظر آئیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں