fia ka pcb par chaapa

نجم سیٹھی کو عدالت طلب کیا جائے، عمران خان۔۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جج، جیوری اور پراسیکیوشن ایک ہیں یہ میچ فکس ہے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 5 فروری سے قبل مجھے سزا ہو جائے گی، سب کو پتا ہے اسے معلومات کہاں سے ملی؟ عدالت اسے بلاکر پوچھے۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل چل رہا ہے اور نواز شریف کو ریلیف مل رہا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے سب جھوٹ بول رہے ہیں، نواز شریف کی ایک ہی اُمید ہے کہ اسے ویگو ڈالہ الیکشن جتوائے اور عوام نواز شریف کو نہیں جیتنے دے گی۔انہوں نے کہا کہ ویگو ڈالے کا کمال ہے کہ اس نے سافٹ ویئر اَپ ڈیٹ کر کے خیبر پختونخوا میں دو پارٹیاں بنا دیں، بدترین کریک ڈاؤن کے باعث عوام کا آزادی سے رہنے کا بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے، ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، میرے وکلا الیکشن لڑ رہے ہیں اس لیے آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ہم کیس پوری طرح سے لڑیں گے پیر سے لیگل ٹیم جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں