لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج امجد خان نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت عمران خان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر 16 مئی تک ملتوی کردی ۔سماعت شروع ہوئی تو جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان اسلام آباد میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت بحث کے لیے مہلت دے ۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔ نجم سیٹھی کا موقف ہے کہ عمران خان نے جلسوں میں ان پرکرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے، جن سے ان کی شہرت متاثر ہوئی۔عدالت عمران خان کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
Facebook Comments