Najam Sethi k Khilaf Harjany ky Muqadmy ka Faisla

نجم سیٹھی کے خلاف ہرجانے کے مقدمہ کافیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے اپنی عائلی زندگی کے حوالے سے ایک نجی ٹیلی ویژن پر مبینہ گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے پر اپنے وکیل کو اینکر پرسن کے خلاف سول عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے ،روزنامہ جنگ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے میڈیا کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے وکیل کو اینکر کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، جس باضابطہ طور پر ہتک عزت کا دعویٰ تیار بھی کر کرلیا گیا ہے، پریس ریلیز کے مطابق جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جاسکتی ہے۔۔واضح رہے کہ لاہور کے چینل ٹوئنٹی فور پر نجم سیٹھی نے سب سے پہلے وزیراعظم کی عائلی زندگی کے حوالے سے کچھ انکشافات کئے تھے جس پر پیمرا نے چینل کو نوٹس اور جرمانہ بھی کیا تھا۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں