چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی آئندہ 8 سے 10 روز میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔وائس آف امریکاکو انٹرویو میں پنجاب اسمبلی کی نو منتخب رکن جگنو محسن نے جہاں اپنے سیاسی مقاصد واضح کیے وہاں شوہر نجم سیٹھی کے مستقبل پر بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ نجم آئندہ 8 سے 10 دنوں میں اس بارے میں اہم فیصلہ کریں گے۔ وہ یہ فیصلہ اپنی عزت نفس کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے۔یاد رہے کہ قبل ازیں نجم سیٹھی نے 3 اگست کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انشاء اللہ میں اور میری چڑیا بہت جلد ٹی وی پر جلوہ گر ہوں گے، اس سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کوئی فیصلہ کرنے والے ہیں۔
Facebook Comments
نجم سیٹھی مستعفی ہو جائے گا اگر اس میں غیرت ہے ۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے ۔۔۔۔