آپ نیٹ ورک کے صدر ،معروف اینکرپرسن اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی سی بی کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، ویب سائیٹ پر میرے اخراجات کی جھوٹی فہرست شائع کی گئی، مجھے پی ایس ایل الاؤنس کے ایک کروڑ روپے کبھی بھی نہیں ملے۔۔ مجھے سے پہلے بھی کئی چیئرمین گزرے لیکن کسی کے بھی اخراجات نہیں بتائے گئے۔۔مجھے سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔۔چارسال قبل دھرنے کی سیاست سے شروع ہونے والا انتقام ابھی تک جاری ہے۔۔ مجھے قانون طور پر چیئرمین کے عہدے سے کوئی بھی نہیں ہٹا سکتا تھا۔۔
Facebook Comments