Nai Baat k Ishtiharat Band krne ki Muzammat

نئی بات کے اشتہارات بند کرنے کی مذمت۔۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے روزنامہ نئی بات کو اشتہارات کی بندش پر شدید مذمت کی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب پر زور دیا ہے کہ وہ متعلقہ اخبار کے اشتہارات کی ترسیل فی الفور بحال کرنے کی ہدایت کریں ۔اے پی این ایس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اداراتی پالیسی اور مواد کی وجہ سے روزنامہ نئی بات کو صوبائی حکومت کے اشتہارات کی فراہمی روک دی ہے جو آزادی صحافت پر حملہ کے مترادف ہے۔اے پی این ایس نے مزید کہا کہ اشتہارات کا بطور آلہ استعمال آمرانہ حکومتوں کی پالیسی کا طرہ امتیاز ہے جو جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کی طرف سے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے ۔اے پی این ایس نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈی جی پی آر کو ہدایت کریں کہ روزنامہ نئی بات کو فوری طور پر اشتہارات بحال کریں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں