peca qanoon badtareen shakal mei

نااہلی سے عمران خان مزید طاقتور ہوگا،مظہر عباس۔۔

تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو نا اہل کیا گیا تو وہ مزید طاقتور ہو جائیں گے ا ور پھر جس کو بھی انتخابات میں کھڑا کریں گے اس کو ووٹ مل جائیں گے ، اسی طرح ماضی میں نواز شریف کو جب نا اہل کیا گیا تھا تو پنجاب میں مسلم لیگ ن مضبوط ہوئی تھی اور بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کیے تھے ،اس وقت اگر تحریک انصاف کے ساتھ اتحادی نہ ملتے تو وہ نہ وفاق میں اور نہ ہی پنجاب میں حکومت بنا پاتی ۔ان کا کہنا تھا کہ اب یہ سوچنا ہو گا کہ نا اہلی سے کسی کو بھی سیاسی نقصان نہیں پہنچا یا جا سکتا ، جس طرح نواز شریف کی نا اہلی سے انہیں سیاست سے باہر نہیں کیا جا سکا اسی طرح عمران خان کوبھی نا اہل کر کے سیاست سے باہر نہیں کیا جا سکتا ۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں