پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے نیگلیریا کانگو کے باعث صحافی کاشف قمر سمیت 11 افراد کی اموات پر گہری تشویشں کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کانگو وائرس سے 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کانگو وائرس کے خدشے کے پیش نظر سندھ بھر کے چھوٹے بڑے اسپتالوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت خوش آئند ہے صادق شیخ نے کہا کہ کانگو وائرس سے متاثر ہونیوالے افراد پر علاج و مکمل توجہ کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کانگو وائرس سے بچاٶ کیلئے عوام کو مکمل آگاہی کی فراہمی کی مہم چلائے اور موثر اقدامات یقینی بنائے تاکہ اس وائرس سے انسانی زندگی محفوظ رہیں اور یہ بھی معلومات فراہم کی جائے کہ انسان کے جسم میں کانگو وائرس کسں طرح منتقل ہوتا ہے صادق شیخ نے کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز و عوام کانگو وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اپنائیں تاکہ قیمتی انسانی زندگی محفوظ رہیں۔(پریس ریلیز)۔۔
نگلہریا سے ایک صحافی کی موت پر اظہار تشویش۔۔
Facebook Comments