naeem bukhari ko kaam se rok dia gya

نعیم بخاری کے خلاف کیس سماعت کے لئے مقرر

چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تقرری کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو کچھ عرصے قبل چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک مقرر کیا گیا تاہم ان کی تعیناتی کو خلاف ضابطہ قرار دینے کے لیے ایک درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ہوئی تھی جو سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ  آج  اس درخواست کی سماعت کریں گے۔ یہ درخواست ارسلان فرخ نامی شہری نے وکیل شکیل عباسی کے ذریعے دائر کی تھی۔درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا تھا کہ نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کے متعدد حکم ناموں کی خلاف ورزی ہے، عدالت ان کی تقرری خلاف قانون قرار دیتے ہوئے عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں