کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور نامور صحافی نادر شاہ عادل مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس آج (ہفتہ) کراچی پریس کلب میں منعقدہ کیا جائے گا ،جس میں نادر شاہ عادل کی شخصیت اور ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔تعزیتی ریفرنس سے سینئر صحافی اور مرحوم کے دو ست احباب خطاب کریں گے ۔واضح رہے کہ نادر شاہ عادل 28جنوری 2024کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے ۔وہ ہمیشہ اپنے قلم سے مظلوم اور محکوم اقوام کی نمائندگی کی، ظالم و جابر حکمرانوں کو منہ توڑ جواب دیتے رہے۔ وہ کئی اہم صحافتی اداروں سے وابستہ رہے جن میں جنگ،مشرق، خبریں، امروز، ایکسپریس سمیت دیگر جرائد و اخبارات شامل ہیں۔ وہ آخری ایام میں طویل مدت تک کراچی کے روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹوریل سیکشن کے انچارج تھے۔ نادر شاہ عادل بلوچی زبان کی نامور شاعرہ بانل دشتیاری کے فرزند تھے۔