معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ساتھی اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے حوالے سے دیئے گئے اپنے ماضی کے بیان کی وضاحت پیش کردی۔خیال رہے کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کی ماضی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں انہوں نے نادیہ خان کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ اتنی معصوم نہیں ہیں، جتنی وہ لگتی ہیں‘۔حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے والی ڈاکٹر شائستہ لودھی نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ساتھی اداکارہ و میزبان کے حوالے سے ماضی میں یہ بیان کیوں دیا۔انہوں نے ماضی میں دیئے گئے بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیو میں اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ کا انٹرویو کر رہی ہیں، اس پروگرام میں میزبان نے اس انٹرویو کے تناظر میں سوال کیا تھا کہ اس موقع پر نادیہ خان اتنی معصوم نہیں تھیں کہ انہوں نے کوئی شرارت نہ کی ہو۔حالیہ شو میں ڈاکٹر شائستہ لودھی نے مزید کہا کہ میزبان کے سوال پر میں نے کہا تھا کہ ’وہ اتنی معصوم نہیں ہیں‘، کیونکہ مذاق کرنے اور مذاق اُڑانے میں باریک لائن ہوتی ہے، وہ ہمیں پار نہیں کرنی چاہیئے بالخصوص جب کسی بزرگ سے بات کر رہے ہوتے ہیں اور اتنے عرصےٹی وی پر کام کرنے کے بعد اس بات اندازہ اچھی طرح ہوجاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نادیہ خان کے بارے میں میرا بیان منفی نہیں تھا بلکہ اسے غلط تناظر میں لیا گیا، ہمارے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے بلکہ مختلف چینلز کے میزبانوں اور اداکاروں کے درمیان ہمیشہ صحت مند پیشہ ورانہ مقابلہ ہوتا ہی ہے۔انہوں نے مختلف مارننگ شوز میں نادیہ خان کی جگہ لینے کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ ایسا بالکل ہوا ہے کہ میں نے جن مارننگ شوز کی میزبانی کی وہ مجھ سے پہلے نادیہ خان کرتی رہی تھیں، تاہم یہ اتفاق تھا اور اس وجہ سے لوگوں نے ہمیں ایک دوسرے کا دشمن قرار دے دیا بلکہ ایک اینکر نے تو مجھ سے یہاں تک کہہ دیا کہ میں دوسرے اینکرز کی نوکریاں چھین لیتی ہوں، ظاہر ہے اس سے مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔
نادیہ خان سے کوئی لڑائی نہیں ہے، شائستہ لودھی۔۔
Facebook Comments