nadia khan ne shaadi ka aelaan kardia

نادیہ خان نے شادی کا اعلان کردیا۔۔

مشہور میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کی منگنی کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر رکھا تھالیکن پہلے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی تھی تاہم اب اداکارہ نے خود ہی سوشل میڈ یا پرتصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 41 سالہ ٹی وی اداکارہ اور مارننگ شوز کی میزبان نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی شادی ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پر  شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبز رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس نادیہ خان نے مہندی لگے ہاتھوں میں سات خوبصورت انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں نادیہ خان نے اپنی شادی کی ناکامی کے حوالے سے دبے لفظوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرد عورتوں کو لے کر (غیرمحفوظ)اِن سکیور ہوتے ہیں اور عورتوں کی کامیابی مردوں کو ہضم نہیں ہوتی،شادی کی کامیابی میں نصیب کا عمل دخل بھی ہوتا ہے، ایسا بھی ہوتا ہے کہ پہلی شادی کامیاب نہیں ہوتی اس کے بعد دوسری شادی کامیابی سے ہم کنار ہوتی ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں