گزشتہ ماہ پاکستان ائیرفورس کے ریٹائرڈ آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی نادیہ خان نے مداحوں کو اُن دو شرائط کے بارے میں بتادیا جو اُنہوں نے شادی کے پیشکش کے وقت اپنے شوہر کے سامنے رکھی تھیں۔ نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے شوہر کے تفصیلی انٹرویو کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو کچھ دلچسپ باتیں بتائیں۔نادیہ خان نے دوران انٹرویو بتایا کہ ’ہماری ملاقات چار ماہ قبل ہوئی تھی اور اس کے پیچھے ہمارے باہمی دوستوں کا ہاتھ تھا۔فیصل ممتاز نے کہا کہ ’ہمارے دوست چاہتے تھے کہ ہم دونوں ایک ہوجائیں اور اس کے لیے اُنہوں نے بھرپور پلاننگ بھی کی، جس میں وہ کامیاب ہوئے۔اُنہوں نے کہا کہ ’میری پہلی ملاقات نادیہ کے گھر ہوئی تھی اور پہلی نظر میں ہی نادیہ مجھے بھاگئی تھیں۔نادیہ خان کے شوہر نے کہا کہ ’میں چاہتا تھا کہ میں دوبارہ نادیہ سے رابطہ کروں لیکن میری ہمت نہیں ہورہی تھی، پھر ایک دن اچانک میں نے رات کے وقت تقریباََ 11 بجے کے قریب نادیہ کو فون کیا اور پھر ہماری 9 گھنٹے تک بات ہوئی۔فیصل ممتاز نے کہا کہ ’اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں نادیہ سے محبت کر بیٹھا ہوں۔اُنہوں نے شادی کی پیشکش کے حوالے سے کہا کہ ’جب میں نے نادیہ کو شادی کے لیے پروپوز کیا تو اُس نے میرے سامنے دو شرائط رکھیں جو کہ بالکل جائز تھیں۔فیصل ممتاز نے ان دو شرائط کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلی شرط یہ تھی کہ ہماری شادی کے لیے بچوں کا راضی ہونا لازمی ہے اور دوسری شرط میں شادی کے لیے ہمارے گھر کے بزرگوں کی رضامندی بھی لازمی ہے۔نادیہ خان کے شوہر نے کہا کہ ’میں نے ان دونوں شرائط پر ہامی بھری اور پھر سب کی رضامندی کے بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری شادی کے اس فیصلے سے ہمارے بچے اور تمام خاندان والے بہت خوش ہیں۔
