aese log jahan honge gand phelaenge

نادیہ خان نے بول نیوزکیوں چھوڑا؟؟

اداکارہ نادیہ نے بول نیوز کیوں چھوڑا، وجہ سوشل میڈیا کے ایک مشہور پروگرام میں بتادی۔۔ ناشپاتی کے پروگرام اینکر تابش کو انٹرویو دیتے ہوئے نادیہ خان نے موجودہ دور کے اداکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار بننے کے لیے اب ایکٹنگ آنی ضروری نہیں بس فالوورز کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے، جتنے فالوورز زیادہ ہوں گے اتنا آپ کو کام زیادہ ملے گا۔نادیہ خان نے آن لائن شو میں انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں بھارتی اداکار مہیش بھٹ اور گلوکار بپی لہری کی جانب سے فلم کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہیں فلم میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی لہذا انہوں نے صاف منع کر دیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان نے بول چھوڑنے کی وجہ بھی بتادی۔۔اینکر کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی انعام تقسیم ہوتے نہیں دیکھا، اس لئے انہوں نے پروگرام چھوڑا۔۔ نادیہ خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے جو پیسے طے ہوئے تھے وہ انہیں ملتے تھے۔۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں