اداکارہ و میزبان نادیہ خان کو جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ’جنت سے آگے‘ کی معروف مصنفہ عمیرہ احمد پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔خیال رہے کہ مذکورہ ڈرامہ سیریل کی کہانی مارننگ شو میزبان اور اس کی زندگی کے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔ تاہم میزبان نادیہ خان اس ڈرامے کی کہانی سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے نجی چینل کے ایک پروگرام کے دوران ڈرامے کی مصنفہ عمیرہ احمد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے دوران شو کہا کہ ’بطور مارننگ شو میزبان ہم نے بہت اچھے کام بھی کئے تاہم اس ڈرامے میں صرف منفی پہلو کو اُجاگر کیا گیا ہے جس سے تکلیف ہوئی، اس موضوع پر دستاویزی فلم، لانگ پلے، یا ٹیلی فلم تو بنائی جاسکتی ہے لیکن ڈرامہ نہیں‘۔میزبان کے اس بیانیے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Facebook Comments