مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اپنے شوہر کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ اُن کے شوہر ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں۔نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی اور اُس کے ساتھ اپنے شوہر کے کیرئیر کے دنوں کی بھی یادیں تازہ کیں۔اداکارہ و میزبان نے یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن لکھا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اپنے شوہر کا تفصیلی تعارف کروایا۔نادیہ خان نے کہا کہ ’میرے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں جو 1970 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔اُنہوں نے کہا کہ ’فیصل نے 1991 میں جی ڈی پی کے 90ویں کورس میں کمیشن آفیسر کی حیثیت سے پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ مشہور ترین اور ممتاز پائلٹ میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔میزبان نے بتایا کہ ’اُن کے شوہر 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں پاک فضائیہ سے ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔نادیہ خان نے یہ بھی کہا کہ ’اُن کے شوہر فیصل میڈیا کے لیے نئے نہیں ہیں کیونکہ وہ ماضی میں آئی ایس پی آر کے ایک پراجیکٹ میں بطور سپاہی شامل ہوچکے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ’فیصل ایک مشہور الیکٹرانک میڈیا صحافی اور سابق ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئر (پی ٹی وی) مرحوم ممتاز حامد راؤ کے بیٹے ہیں۔میزبان نے بتایا کہ ’ممتاز حامد راؤ پاکستان ٹیلی ویژن کے بانیوں میں سے ایک تھے اور پی ٹی وی نیوز قائم کرنے والے پہلے صحافیوں میں سے ایک تھے۔ ان کا 2011 میں راولپنڈی میں انتقال ہوگیا تھا۔نادیہ خان نے اپنے شوہر کے بیٹے سے متعلق بتایا کہ ’فیصل ممتاز کا بیٹا اس وقت میں امریکا میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔
