nadia hussain ki giraftaari ka imkan

نادیہ حسین کی گرفتاری کا امکان۔۔

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف ایف آئی اے میں دو مقدمات درج کیے جانے کے بعد گرفتاری کا امکان ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں نادیہ حسین کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ انکے شوہر کے اکائونٹس سے رقم ان کے بزنس اکائونٹ میں منتقل ہوئی۔عاطف خان نے اپنی اہلیہ نادیہ خان کے علاوہ دیگر پانچ افرادکے اکاونٹس میں بھی 3 کروڑ سے زائدکی رقم منتقل کئے۔عاطف خان نے قوانین کے خلاف کمپنی فنڈزسے خریدے گئے شئیرزکی مد میں 3کروڑ 14لاکھ سے زائد کا منافع حاصل کیا ۔عاطف خان نے اپنی مدت ملازمت میں کمپنی سے پرسنل ٹریڈنگ کی مد میں ایک ارب سے زائد کی رقم حاصل کی۔مذکورہ رقم کی مد میں عاطف خان نے 539ملین روپے تاحال کمپنی کو ادا نہیں کئے۔دوسری جانب نادیہ حسین کے موبائل فون کے فرانزک رپورٹ بھی جلد آنے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ فارنزک رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں بھی نادیہ حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں