nadia hussain ke shohar ko jail bhejdia gya

نادیہ حسین کے شوہر کو جیل بھیج دیاگیا۔۔

کراچی کی مقامی عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ نے53 کروڑ سے زائد کے بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ 21مارچ تک مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا جائے۔واضح رہے ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر بینکار عاطف محمد خان کو مبینہ فراڈ اور خورد برد کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔۔ عاطف محمد خان نجی بینک سیکیورٹیز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نادیہ حسین کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے بینک کے 80 کروڑ روپے کا غلط استعمال کرکے ذاتی کاروبار کے لیے 65 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز تیسری پارٹی سے وصول کیے اور وصول شدہ رقم پر کمپنی کے ہی پیسوں سے بھاری منافع بھی ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے مذکورہ نجی بینک سیکیورٹیز کمپنی کے چیف فنانشل افسر (سی ایف او) سمیت ایک اور شخص سے بھی مذکورہ معاملے میں تفتیش کر رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں