مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہو گئیں ۔نادیہ حسین نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر دی ۔نادیہ حسین نے لکھا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم کوئی سنجیدہ علامت نہیں ہے ، دو روز سے بخار تھا ، باقی سب اچھا ہے ۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداھوں سے صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ۔واضح رہے کہ کورونا کی چوتھی لہر سے پاکستان شوبز انڈسٹری کے فیصل قریشی ، سنبل اقبال ، زرنش خان ، عدنان صدیقی ،اشنا شاہ و دیگر متاثر ہوئے ہیں ۔

Facebook Comments